فیصل آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 22 واں یوم تاسیس
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 22ویں یوم تاسیس پر 7 اکتوبر 2016 کو فیصل آباد میں تقریب منعقدہ ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم، ضلعی صدر ایم ایس ایم شاہد سلیم مصطفوی، نائب صدر آصف عزیز، عامرحسین مصطفوی، ناصر وارثی، غلام محمد قادری، ملک سرفراز قادری اور دیگر قائدین نے بھی بھرپور شرکت کی۔تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن، عوامی تحریک اور ایم ایس ایم کی جدوجہد علم اور امن کیلئے ہے۔ یہ نظریہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیا اور ان کے کارکن اس نظریے پر قائم ہیں۔ ایم ایس ایم کے طلباء اپنے قائد کی حسینی فکر کو لے کر یزید کی باطل فکر کے خلاف برسر پیکار ہے۔ ان شاء اللہ انقلاب آ کر رہے گا، لٹیرے، کرپٹ اور قاتل نظام کے سرپرست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔
ضلعی صدر ایم ایس ایم شاہد سلیم مصطفوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی ملک نے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں پر بری نگاہ ڈالی تو پاکستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔ اس محاذ پر ایم ایس ایم کے نوجوان ہر اول دستہ ہوں گے۔
نائب صدرآصف عزیز، عامر حسین مصطفوی اور ناصر وارثی نے بھی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری علم کے زیور سے آراستہ نسل کی آبیاری کر رہے ہیں، یہی تعلیم یافتہ نوجوان وطن عزیز کا تابناک مستقبل ہیں۔ یہ وہ نوجوان ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوتے ہیں مگر قانون ہاتھ میں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل پرامن سبز انقلاب ہے جس کے لیے علم و عمل کے میدان میں ہماری جدوجہد جاری ہے.
تبصرہ