اسلام نے 14 سو سال قبل لڑکیوں کو معاشرہ کا اہم اور باعزت رکن قرار دیا : فرح ناز

لاہور (11 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی رہنماؤں مرکزی صدر فرح ناز، عائشہ مبشر، افنان بابر نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ اسلام نے 14 سو سال قبل لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کو ظلم عظیم قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے ممانعت کی اور لڑکیوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کو احسن فریضہ قرار دیکر انہیں معاشرہ کا اہم اور باعزت رکن قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ جاہلانہ رویوں، دین سے دوری اور جہالت نے لڑکیوں کو بوجھ قرار دیا اور یہ استحصالی سوچ کسی نہ کسی شکل میں ہر جگہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اسلام نے ماں، بہن، بیٹی بیوی کو باعزت مقام دیا اور ان کے حقوق کا تعین کیا، لڑکیوں کیلئے والدین، حکومتوں سوسائٹی کا بہترین تحفہ انہیں عصری جدید علوم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے عورت کے استحصال کی ہر شکل کو رد کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top