گیس کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے: حافظ غلام فرید

محرم الحرام کے ایام میں غریب کو کھانے پکانے کی سہولت سے محروم کرنا یزیدیت ہے
اضافہ سے تنور والے روٹی مہنگی کرینگے یا اس کا وزن کم کر دینگے : اشتیاق حنیف مغل

لاہور (11 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے رہنماؤں حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، انجینئر ثناء اللہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 36 فی صد اضافہ قابل مذمت اور غریب دشمنی ہے۔ محرم الحرامکے ایام میں غریب کو کھانے پکانے کی سستی سہولت سے محروم کرنا یزیدیت ہے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ حالیہ اضافہ سے غریب آدمی پر بوجھ بڑھے گا اور وہ اپنا پیٹ کاٹ کر گیس کا بل دے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ اشتیاق حنیف مغل نے کہاکہ گیس امپورٹ نہیں ہوتی پھر اس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جا رہا ہے؟ یہ اضافہ واپس لیا جائے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد تنوروں والے روٹی مہنگی کرینگے یا اسکا وزن کم کردینگے، حکومت کا فیصلہ بلا جواز اور غریب دشمنی پر مبنی ہے۔ انجینئر ثناء اللہ نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پسندیدہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔ اسحاق ڈار اسی قسم کے فیصلے کر کے غیر ملکی مہاجنوں کو خوش کرتے اور پھر ایوارڈ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو عوامی تحریک اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top