محب وطن قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشیں قبول نہیں: پاکستان عوامی تحریک کراچی

قومی اثاثوں کو گروی رکھ کر قرضوں کا حصول شرمناک عمل ہے قوم مسترد کرتی ہے
گیس کی قیمتوں میں اضافہ،  مارکیٹس کی جلدی بندش مسترد PAT کراچی احتجاج کرے گی
حکمران مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کیلئے اور مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔سید علی اوسط
تحریک قصا ص کے دوسرے راونڈ کیلئے کارکنان کال کے منتظر ہیں،  انصاف نہ ملا چھین لیں گے
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا طویل مشاورتی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری

 

پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس 16 اکتوبر 2016 کو صدر سید علی اوسط کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر طویل مشارت کی گئی۔ ابتدائی فیصلہ جات کے ساتھ 21 اکتوبر کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے PAT کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ ظلم ہے اور آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے۔ یہ عوام کا معاشی قتل ہے اسی طرح شادی ہال دس بجے بند کرنا عوام کیلئے بے حد مشکلات پیدا کردہ مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ان فیصلہ جات پر نظر ثانی کریں اور متعلقہ اداروں، افراد کی مشاورت کے بغیر ایسے فیصلوں سے گریز کیا جائے۔ ایسے فیصلہ جات سے عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک گیس کی قیمتوں میں اضافہ، مارکیٹس کی جلدی بندش مستردکرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔ اجلاس میں برسر اقتدار عناصر کی جانب سے قومی سکامتی کے اداروں، پاک فوج کے خلاف جاری شرمناک مہم کی سخت مذمت کی گئی اور کہا محب وطن قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشیں کسی صورت میں قبول نہیں۔

اجلاس میں موٹر وے، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان سمیت قومی اثاثوں کا گروی رکھوا کر لوٹ مار کیلئے قرضوں کے حصول کے عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا حکمران پورا ملک گروی رکھ کر بیچنا چاہتے ہیں۔ پانامہ کے چور ملک میں مزید لوٹ میں مصروف ہیں۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ تحریک قصاص کے دوسرے رائونڈ کیلئے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال کے منتظر ہیں۔ انصاف نہ ملا تو چھین لیں گے۔اجلاس میں چیف جسٹس کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیف جسٹس کا بیان حقائق پر مبنی ہے اس بیان سے ثابت ہو گیا ڈاکٹر طاہر القادری نے آج تک جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہو چکا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے اجلاس میں صفدر قریشی، سید ظفر اقبال، اطہر جاوید صدیقی، عدنان روف انقلابی، مشتاق صدیقی، ایم جے علی، الیاس مغل، شفقت شیخ، محمد فہیم خان و دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top