عوامی تحریک تحصیل بورے والا کے صدر محمد سلمان وڑائچ کے والد انتقال کر گئے۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون)

لاہور: (17 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک تحصیل بورے والا کے صدر محمد سلمان وڑائچ کے والد گرامی اکبر علی وڑائچ انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں 17 اکتوبر 2016 کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چودھری فیاض وڑائچ، جنوبی پنجاب کے کوارڈینٹر مزمل احمد، محمد ساجد بھٹی، سیکرٹری جنرل نذیر احمد، صدر تحریک منہاج القرآن بورے والا قاضی ریاض اور تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک کے مقامی قائدین و کارکنان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد فیاض وڑائچ کیساتھ مقامی قائدین نے سلمان وڑائچ کی رہائش گاہ پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔ مرحوم کی رسم قل 18 اکتوبر 2016ء کو صبح 8 بجے چک نمبر 225 ای بی گگو منڈی بورے والا میں ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top