سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا ملنے پر یوم تشکر منائیں گے : خرم نواز گنڈا پور
را نیٹ ورک کے لوگ پکڑے تو جاتے ہیں مگر کارروائی ہوتی نظر نہیں آتی
کلبھوشن کی گرفتاری کا معاملہ آج کے دن تک کسی عالمی فورم پر نہیں اٹھایا گیا: سیکرٹری جنرل PAT
لاہور (2 نومبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا ملنے پر پر یوم تشکر منائے گی، جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اب قصاص تحریک کا دوسرا راؤنڈ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ سیاسی فیصلوں کے اثرات یا ثمرات آئندہ چند روز میں ظاہر ہو جائینگے، امید کرتے ہیں پانامہ لیکس کے مجرم انجام کو پہنچیں گے اور ملکی خزانہ لوٹنے والے عبرتناک انجام سے دوچار ہو نگے۔
خرم نواز گنڈا پور نے بھارتی سفارتی اہلکاروں کے روپ میں ایک اور جاسوسی کے نیٹ ورک پکڑے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جاسوس تو پکڑے جاتے ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی ہوتی نظر نہیں آتی۔ قوم جاننا چاہتی ہے کلبھوشن کا معاملہ اب تک کس عالمی فورم پر اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم پوری دنیا میں بلا جواز پاکستان کو بد نام کر رہے ہیں اور ’’دہشتگرد ملک‘‘ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں مگر پاکستانی وزیر اعظم بھارتی جاسوسوں کا نیٹ ورک پکڑے جانے پر بھی ایک مذمتی بیان بھی دینے پر بھی تیار نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاروں کی آڑ میں جاسوسی نیٹ ورک چلانے والے جاسوسوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے۔ بھارتی جاسوسوں کی آمد و رفت کے مرکز کے بارے میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو انکشافات کئے تھے اس پر اداروں نے آج کے دن کوئی کارروائی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرل لیکس بھی انٹرنیشنل جاسوسی کے نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلائی گئیں۔
تبصرہ