شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لئے امن ایوارڈ

بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے مورخہ 13 دسمبر 2006 ء کو ایک تقریب میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم کے لئے کی جانے والی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان خدمات کے اعتراف میں امن ایوارڈ دیا ہے جو کہ پرنسپل سیکرٹری بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک جی ایم ملک نے وصول کیا۔ اس تقریب میں بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنماؤں میں ’’امن ایوارڈ‘‘ تقسیم کیے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے جی ایم ملک کی قیادت میں وفد نے تقریب میں شرکت کی، وفد میں ڈاکٹر علی اکبر الازھری، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، علامہ غلام ربانی تیمور، سجادالعزیز اور عمران علی شوکت بھی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن، تعلیم، ویلفیئر اور بین المذاہب رواداری کے لئے کی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں تمام مذاہب میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خاص طور پر اسلام اور عیسائیت میں ڈائیلاگ کی فضا کو بھی فروغ دیا ہے جس کی آج دنیا بھر میں ضرورت ہے۔ بعد ازاں جی ایم ملک نے کرسمس کی خوشی میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے کیک پیش کیا۔



اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top