یونان: ایتھنز میں حضرت داتا علی ہجویری کے عرس پر تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں 12 نومبر 2016ء کو حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کی مرکزی تنظیم اور جملہ فورمز کے کارکنان، وابستگان اور ایتھنز بھر سے مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت منہاج القرآن اسلامک سنٹر یونان میں خطیب و امام قاری مدثر مصطفی نے حاصل کی۔
اس تربیتی و صوفیانہ نشست میں محفل نعت بھی ہوئی۔ اس موقع پر ناصر اکبر قادری، علی شیر، مظہر اقبال، محمد اقبال قادری، حافظ محمد عثمان، اور صدر منہا ج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے نہایت خوبصورت انداز میں بارگاہ سالت ماٰب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اس پروگرام میں غلام سرور قادری نے نقابت کے فرائض بخوبی سر انجام دئیے۔ علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی خطیب و امام مرکز ہذا نے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے حضور داتا گنج بخش علیہ رحمہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ آخر میں عامر علی قادری اینڈ برادرز کی طرف سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
رپورٹ۔ قاری مدثر مصطفی
تبصرہ