علامہ حسن میر قادری کی کویت آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے امیر، منہاج القرآن علماء کونسل یورپ کے صدر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ حسن میر قادری دعوتی دورہ پر فرانس کویت پہنچ گئے۔ گلف ائیر لائنز کے ذریعہ کویت پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں کارکنان کے وفد نے کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے گئے۔

علامہ حسن میر قادری استقبالی قافلہ کے ساتھ حاجی عبدالروف بھٹی کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے، جہاں انہیں حاجی عبدالرووف نے شاندار عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ابتدائی تعارفی نشست ہوئی، جس میں علامہ حسن میر قادری نے اظہار خیال بھی کیا۔ علامہ حسن میر قادری کویت میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر منعقدہ محافل و کانفرنسز میلاد میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top