منہاج اسلامک سنٹر و جامع الحسنین کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز

مورخہ 27 نومبر 2016 بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر و جامع الحسنین واقع احمد نگر واہ کینٹ کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شہزاد حسین نقوی کے ہمراہ صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر عبدالرحیم، ناظم چودھری نعیم، ناظم ویلفیئر خرم شیراز، محمد سلیم اور محمد شفیق بھی موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شہزاد حسین نقوی نے قائد انقلاب کی اسلام اور عشق مصطفیٰ پر کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر عبدالرحیم نے کہا کہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی رہنمائی کی بدولت آج اس کار خر کا آغاز ہو گیا ہے جو قابل فخر اور باعث مسرت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top