قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے یوم ولادت پر خصوصی تقریب

تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے موقع پر بزم قادریہ نے عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا، یہ تقریب مورخہ 19 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، عبد الحفیظ چوہدری، شیخ آفتاب احمد، ملک فضل حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی نے تجدید دین اور تصوف کے احیاء کیلئے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں اس نے ہزاروں لاکھوں، مسلمانوں کی زندگیاں بدل دیں اور انہیں دین اسلام کا سچا خادم بنا دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی کے پیغامات کی روشنی میں اسلامی ثقافت کے احیاء میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور اسلام کا پیغام امن و سلامتی اور محبت عام کر رہی ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات ہمیں گمراہی سے بچاتی ہیں۔ تعلیمات صوفیاء کو ہم نے نظر انداز کر رکھا ہے اسی لئے ہم ہدایت کے راستوں سے بھٹک رہے ہیں۔

شہزاد رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو محبت، احترام اور برداشت کے کلچر کی ضرورت ہے، مثبت رویے عام ہونگے تو امن و سلامتی حاصل ہو جائے گی۔ قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی اصلاح اور فلاح کے چراغ جلائے ہیں۔ صوفیاء کی تعلیمات سے انفرادی اور اجتماعی امن و سلامتی کا آفتاب طلوع ہو سکتا ہے۔ تعلیمات صوفیاء ہی دین اسلام کی اصل ہے۔

تقریب کے آخر پر کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی، عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top