پشاور: عوامی تحریک یوتھ ونگ کے تاریخی ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان کی اختتامی تقریب

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا تاریخی ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 17 دسمبر 2016 کو پشاور پہنچا جہاں زکوڑی پل پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور عوامی یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان نے سائیکلسٹس کا شاندار استقبال کیا۔ ناظمِ اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ مظہر محمود علوی کی قیادت میں سائیکلسٹس کارکنان کی ریلی کے ساتھ پشاور پریس کلب پہنچے، جہاں ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شہدائے آرمی پبلک سکول کے لواحقین اور غازی سٹوڈنٹس سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء اور شہداء کے لواحقین کی طرف سے سائیکلسٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں اور شہداء کے لواحقین نے عوامی تحریک یوتھ ونگ کو دہشتگردی اور کرپٹ نظام کے خلاف شاندار کاوش مبارکباد پیش کی۔

سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین کو خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخی فتویٰ اور المنہاج السوی کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر عوامی یوتھ ونگ پشاور کی طرف سے سائیکلسٹس کو پشاور کی ثقافتی ٹوپیاں اور پشاوری چپل کا تحفہ پیش کیا گیا۔

مظہر محمود علوی نے اعلان کیا کہ ضرب امن دستخطی مہم آیندہ ماہ تک مکمل کر لی جائے گی اور 19 فروری کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان کے سائیکلسٹس کے اعزاز میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ انہوں نےمیڈیا، انتظامیہ، شرکاء اور کارکنان سمیت کراچی تا خیبر استقبال میں حصہ والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عوامی یوتھ وننگ کی سوشل میڈیا ٹیم اور ملک امجد چاند کو پورا ماہ سائیکل کاروان کی اپ ڈیٹس دنیا بھر میں پہنچانے پر مبارکباد پیش کی۔ ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کے سائیکلسٹس نے حضرت رحمان بابا رحمتہ للہ کے مزار پر حاضری دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top