شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمرہ ادائیگی

بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ ربیع الاول میں حرمین شریفین حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی آپ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

آپ 16 دسمبر 2016ء کو لاہور سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں آپ نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ جس کے بعد آپ مکہ مکرمہ گئے، جہاں آپ نے عمرہ ادا کیا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حاضری کے دوران آپ نے امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اس موقع پر مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی نثراد شہریوں نے آپ سے ملاقات کی۔ دورانِ گفتگو آپ نے کہا کہ عالم اسلام میں داخلی انتشار اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے باہم ایک دوسرے کا اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت متاثرہ اسلامی ممالک کے عوام کی مشکلات کم کرے اور انہیں داخلی سیاسی استحکام بخشے۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے بھی دعا کی۔

دریں اثناء مکہ مکرمہ قیام کے دوران شکاگو یونیورسٹی کے ’’co-founder‘‘ ڈاکٹر صفی Kaskas نے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی اور علمی حوالے سے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو گراں قدر قرار دیا۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد آپ دوبارہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے، جہاں آپ 3 جنوری تک قیام کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top