فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بانئ پاکستان کی سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیرِاہتمام 25 دسمبر 2016 کو بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح کے 141 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے سٹی آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم رانا رب نواز انجم، اللہ رکھا نعیم، حافظ محمودالحسن، خالد محمود رندھاوا، غلام محمدقادری، ملک سرفرازقادری، خالد رفیق ایڈووکیٹ، راناکرامت علی، نصیراحمد، محمد بوٹاگجر، اشفاق گل، اکرام الحق طاہر، زاہداقبال، میاں ساجدحسین، افضل گل، جاویدانصاری اور اعجاز ترہانہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا رب نواز انجم نے کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان کرپشن مافیا کے نرغے میں ہے۔ نام نہاد جمہوریت صرف امراء کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔ جب تک عام آدمی کو انصاف، تعلیم، صحت کی سہولتیں نہیں ملتیں تب تک قیام پاکستان کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔ آئین و قانون کی سربلندی اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے پاکستان کے تاجروں، کسانوں، مزدوروں، کلرکوں، اساتذہ، خواتین کو مل کر سڑکوں پر آنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جدوجہد کررہی ہے۔ حکومت میں بیٹھا مافیا ریاستی طاقت کے بل بوتے پر غریب کی آواز کو دبا رہا ہے مگر جس طرح غاصب انگریز اور ہندو پاکستان کے حصول کی خواہش کو عا م آدمی کے دل سے نہ نکال سکے اسی طرح قائداعظم کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بننے سے کرپشن مافیا نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قائداعظم کے پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کر رکھی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں۔ پاکستان صرف اسی لیے حاصل کیا گیا تھا کہ یہاں ہر مظلوم کو تحفظ اور ظالم کو سزاملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا قائداعظم کے سیاسی ویژن کے عین مطابق ہے۔ عوامی تحریک کے کارکن نہ تھکے ہیں نہ ڈرے ہیں۔ ہمارا قائد جب ہمیں اشارہ کرے گا ظالم نظام کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر ہونگے۔ تقریب کے اختتام پر قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کا کیک کاٹاگیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top