بلوچستان: منہاج القرآن تحصیل مانجھی پور کی تنظیم سازی
بلوچستان میں تحریک منہاج القرآن تحصیل مانجھی پور ضلع صحبت پور کی تنظیم سازی 23 دسمبر 2016ء کو ہوئی، اس سلسلہ میں سید نوید احمد شاہ بخاری کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈویژنل ناظم عبدالقادر کھوسہ نے کی۔ منہاج القرآن ضلع صحبت پور کے ناظم سردار علی بنگلزئی، لاہور سے آئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مہمانِ خاص شوکت علی بیگ سمیت تحریک کے 25 رفقاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے تحریک منہاج القرآن تخصیل مانجھی پور کی کابینہ تشکیل دی گئی۔ صدر عابد حسین کٹبار، نائب صدر عرض محمد لہڑی، ناظم محمد اسلم منگریو، نائب ناظم مور علی ابڑو، ناظم دعوت و تربیت محمد ایوب داجلی، ناظم نشر و اشاعت اختیار احمدعباسی، ناظم ویلفیئر برکت علی بگٹی، ناظم ممبر شپ اصغرعلی سمیجو، ناظم حلقات ودرود عابد حسین کٹبار اور ناظم مالیات محمد اویس چنہ کا انتخاب ہوا۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے سید نوید احمد شاہ بخاری کو پاکستان عوامی تحریک تحصیل مانجھی پور اور تحصیل حیردین کے ناظم کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس موقع پر تمام منتخب ارکان نے اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کے لیے قائدین کو یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد سید نوید احمد شاہ نے تمام شرکاء کو پُرتکلف ظہرانہ دیا۔
رپورٹ: اختیار احمد عباسی (ناظم نشر و اشاعت تحصیل مانجھی پور)
تبصرہ