جرمنی: منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی کرسمس تقریب میں شرکت

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے اپنے دورہ یورپ کے دوران 25 دسمبر 2016ء کو جرمنی کے مقامی چرچ کی کرسمس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے قائدین بھی ان کے ساتھ تھے۔ فرینکفرٹ کے قدیم چرچ میں پروفیسر ڈاکٹر کرسچن لٹرال نے سہیل احمد رضا کی سربراہی میں وفد کو کرسمس تقریب میں خوش آمدید کہا اور انہیں چرچ میں مہمانوں کے لیے مخصوص نشستوں پر بٹھایا۔

بعدازاں پروگرام کے آغاز میں چرچ کے بشپ نے منہاج القرآن کے وفد کو باقاعدہ خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی تقریر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن کے حوالے سے عملی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے فتنہ دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک عرصہ سے فتنہ دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے۔

منہاج القرآن کے وفد نے برلن میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجتی بھی کیا۔ آخر سہیل احمد رضا نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی کتب چرچ کے بشپ کو پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top