سردار شاکر خان مزاری کا دورہ شجاع آباد

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی سردار شاکر خان مزاری نے 7 جنوری 2017ء کو شجاع آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورہ میں انہوں نے منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک میں شجاع آباد کو ضلع کا درجہ دیا، اس سے پہلے شجاع آباد ضلع ملتان کے تنظیمی نیٹ ورک میں شامل تھا۔

اس سلسلہ میں سردار شاکر خان مزاری کی زیر صدارت تمام تنظیمات کا اجلاس ہوا، جس میں ضلعی تنظیمات کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ شجاع آباد کو ضلع کا درجہ دیتے ہوئے یہاں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی اولین ضلعی تنظیمات تشکیل بھی دے دی گئیں۔ تنظیمی انتخاب کا عمل شرکاء اجلاس کی مشاورت اور ووٹنگ سے ہوا۔ منتخب جملہ ضلعی تنظیمات کے عہدیداران سےاجتماعی حلف بھی لیا گیا۔

رپورٹ: جمال شاہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top