ہالینڈ: دی ہیگ میں بچوں کی محفل میلاد

منہاج یوتھ لیگ دی ہیگ ہالینڈ کے زیرانتظام یوتھ اور خاص طور پر بچوں کے لیے محفل میلاد 31 دسمبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام میں طلبا و طالبات کے علاوہ چھوٹے بچوں اور ان کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز اساتذہ کرام اور عہدیداران نے منعقد کیا تھا۔ محفل میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی نے ماحول کو روحانی اور پروجد بنا دیا۔ محفل نعت میں چار سال کے چھوٹے بچوں سمیت پندرہ سالہ نوجوان بچوں نے بھی ثناءخوانی کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض محترمہ راحیلہ محمود نے ادا کیے۔ ان کے ساتھ طالبات میں سے عائشہ احمد، بسمہ احمد، آمنہ احمد اور ردا احمد نے بھی ان کی معاونت کی۔

میلاد کے اس پروگرام میں والدین نے اپنی موجودگی میں بچوں کے نعتیہ ذوق کو بھرپور سراہا جبکہ محفل میلاد میں شریک ہر بچہ اپنی عقیدت اور ادب و احترام کا اظہار کر رہا تھا۔ محفل میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حافظ و قاری یاسر نسیم نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے نہایت جامع خطاب کیا، جسے والدین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی پسند کیا۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں ایم سی او کے کوارڈینیٹر سرشاد علی خالق، افتخار انور، ملک عبدالصمد، لیاقت انور اور اساتذہ کرام نے اہم کردار ادا کیا، آخر میں دعا کے ساتھ محفل اختتام پزیر ہوئی۔

رپورٹ: چوہدری سعید اختر مہر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top