منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن گجرات کے زیراہتمام 13 شادیاں
منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن گجرات کے زیراہتمام 13 شادیوں کی اجتماعی تقریب 21 دسمبر 2016ء کو قندفشاں میرج ہال گجرات میں ہوئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی، عمر ریاض عباسی، اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے ممبر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔
علامہ مظہر حسین، علامہ محمد احمد رضا، چودھری ریاست علی چدھڑ، راجہ ندیم، چوہدری وسیم ہمایوں، چوہدری عطاء اللہ گل، چوہدری کلیم وڑائچ چیئرمین یونین کونسل گورالی، مرزا طارق بیگ، چوہدری محمد اکرم، چوہدری سلیم شکتی، محمد پرویز، صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ، چوہدری علی ابرار جوڑا، مہر مشتاق، چوہدری شاہد، محمد اسماعیل، ڈاکٹر سرور، ڈاکٹر ندیم بھٹی، میاں محمد ریاض انصاری، میاں محمد سلیم، چوہدری ظفر، چوہدری افضال سیال، ملک عبدالرحمن، افتخار کاشمیری، شیخ محمد عرفان، ڈاکٹر صفدر اقبال، چوہدری حمزہ، چوہدری اظہر حسین، شوکت بٹ، راجہ اسد علی، چوہدری سلیم وڑائچ، چوہدری عثمان وڑائچ، چوہدری چوہدری حمزہ، مرزا محمد پرویز، مرزا منور حسین، چوہدری ارشد بھٹی، شہزاد اکرم، حاجی محمد ریاض، خالد محمود گورالی، نعیم شریف صابری، حاجی محمد اصغر قادری، بلال مصطفوی، ملک فیصل سرور، اورنگ زیب وڑائچ، زاہد بیگ مرزا، علامہ ریحان قادری، علامہ مدثر چشتی، حاجی عبدالطیف اور محمد فیاض گوہر سمیت مختتلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔
تقریبِ سعید کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ محمد عمر علوی نے حاصل کی۔ حافظ سید نوید الحسن شاہ نے بارگاہِ نبوی میں نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔ اجتماعی شادیوں کے روحِ رواں حاجی ارشد جاوید وڑائچ تقریب میں شریک معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں کے اتنے بڑے منظم پروگرام کے انعقاد پر انصرام و انتظام کا سہرا حاجی ارشد جاوید کے سر ہے، جنہوں نے غریبوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا حق ادا کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات پر تحریک منہاج القرآن مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن الحمدللہ ہر شعبے میں خدمتِ خلق کا فریضہ بھر پور ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ربیع الاول کے مہینہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک کی نسبت سے 63 اجتماعی شادیوں کا انتظام کیا گیا اور الحمدللہ آج یہ ہدف پورا ہو چکا ہے۔
سید امجد علی شاہ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کے تحفظ کا جو شعور دیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ دوسری جانب آج حکومت کے پاس سرکاری وسائل تو ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اسے غریب عوام کی فکر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عوام کو اصل جمہوری نظام دینا چاہتے ہیں، جو نظام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریاست مدینہ میں قائم کیا تھا۔
شادیوں کی تقریب میں علامہ محمد احمد رضا نے خطبہ نکاح پڑھا، جبکہ علامہ ساجد محمود قادری اور علامہ محمد علی علوی نے جوڑوں کا الگ الگ نکاح پڑھایا۔ پروگرام کے آخر میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے دعا کروائی۔
تبصرہ