ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دورہ اٹلی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ میں 11 جنوری 2017 کو اٹلی پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی مرکز آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارپی کے مقامی ہال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت اور نعت سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اٹلی تنظیمات کے کارگردگی سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کارکنان اٹلی کی اعلیٰ کارگردگی کو سراہا اور مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر صدر ساوتھ اٹلی مختار احمد قادری نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے نہایت مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے قائد ہمیں ملنے آئے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور دیگر تمام حاضرین سے مصافحہ بھی کیا۔ اس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے طرف سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top