ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ویٹی کن سٹی کا دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ کے دوران 9 جنوری 2017ء کو اٹلی میں ویٹی کن سٹی پہنچے۔ پاپائے روم کی کیتھولک بین المذاہب کونسل کے نائب صدر فادر مارکس سولو کی خصوصی دعوت پر آپ نے وفد کے ہمراہ ویٹی کن سٹی کا تفصیلی وزٹ کیا، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔

کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے وائس پریذیڈنٹ فادر مارکس سولو، سیکرٹری میڈم آئیزہ بیل نے معزز مہمانوں کو ویٹی کن سٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر تعارفی نشست ہوئی، جس میں انہوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ویٹی کن سٹی کی قدیم ترین تاریخ کے حوالے سے بتایا۔ چرچ کی روایات کے مطابق میزبانوں نے آفیشل پروٹو دیتے ہوئے آپ کو ویٹی کن سٹی کا تفصیلی وزٹ کرایا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے لیے ویٹی کن سٹی کا اندرونی حصہ بھی کھولا گیا، جہاں پاپائے روم کی تابوت اور قبریں ہیں۔ عالم مسحییت کا سب سے پہلا چرچ سینٹ پیٹر بیزیلکہ میں سینٹ پیٹر اسکوائر کے اندرونی حصہ بھی آپ کو دکھایا گیا۔

وزٹ کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فادر مارکس سولو کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا انگریزی زبان میں مترجم تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے بھی فادر مارکس سولو اور سیکرٹری میڈم آئیزہ بیل کو ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور وفد یہ وزٹ انتہائی کامیاب رہا، جس میں اسلام اور مسحییت کی بین المذاہب ہم اہنگی کے جذبے کو فروغ ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top