آئرلینڈ: المرگ میں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ المرگ کے زیراہتمام مدثر آغاز کی رہائش گاہ پر محفل میلاد 14 جنوری 2017ء کو ہوئی، جس میں علامہ محمد عدیل نے مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید، میاں عبدالوحید، میاں عبدالقدیر، عبدالغنی، ناصر عباس، محمد یونس، کاشف اور مقامی مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت رومان آغا نے حاصل کی۔ محمد ارسلان بٹ، تنویر، احمد اعوان، روحان آغا، محمد فہد اور یوکے سے آئے ہوئے نعت خواں صوفی اظہر بٹ نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ پروگرام کی نقابت وسیم بٹ نے کی۔

علامہ محمد عدیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت توحید الہی کی دلیل ہے لیکن ہر وہ عبادت و بندگی بجا لانا ایمان و تقویٰ کا ہر وہ معیار قربت خدواندی کا ذریعہ بن جاتا ہے، جس میں آقا علیہ السلام کی محبت شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل میں محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ اصل ایمان یہی ہے۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا، جس کے بعد علامہ حافظ گل نواز نے خصوصی دعا کرائی۔ محفل میں شریک افراد کی ضیافت میلاد سے تواضع کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top