وہاڑی: بورے والا میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن بورے والا کا مشترکہ اجلاس 15 جنوری 2017 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض احمد وڑائچ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور منہاج ایشیئن کونسل و منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر علی عمران سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران اور کارکنان شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد عرفان یوسف اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ پاکستان عوامی تحریک حسینی کردار پر عمل کرتے ہوئے یزیدی کرداروں کے خلاف میدان عمل میں ہے۔ ہم قاتلوں اور لٹیروں کو کیفرکردار پر پہنچا کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسملہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور ملک پاکستان میں امن ، محبت اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لئے مصروف ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنما فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام اداروں کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئے غلاموں کی طرح ڈیل کر رہی ہے۔ کرپشن اپنے انتہا پر ہے اور حکمران خاندان پانامہ لیکس میں پھنسا ہوا ہے۔ حکمران آج بھی ہر کسی کا ضمیر خریدنے کے درپے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلہ جات کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کا خون حکمرانوں کے چہروں پر لگ چکا ہے، جو کبھی دھل نہیں سکتا اور نہ ہی شہدا کے وارثوں کو خریدا جاسکتا ہے۔ علی عمران اجلاس کے شرکاء کو بیرون ملک قائم منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نیٹ ورک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام ہر سانحہ ماڈل ٹاون پر بننے والے جسٹس سید باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور علی عمران کی طرف سے تمام شرکاء کو پُرتکلف ظہرانہ عشائیہ پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top