راولپنڈی: منہاج القرآن کے نوجوانوں نے امن اور بیداری شعور کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر حسین قادری کا ورکرز کنونشن سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ ملک اور معاشرے انصاف کے بول بالا سے اپنا وجود قائم رکھتے ہیں۔ انصاف کے بغیر امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے ورکرز کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنوشن سے نعیم کیانی، آغا محمود الحسن، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم اور امن کے فروغ کی تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اسلام کے پر امن اور ترقی پسند تشخص کو اجاگر کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے نوجوانوں نے وطن عزیز میں بھی امن اور بیداری شعور کے حوالے سے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو 17 جون 2014 کے دن جس بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا وہ پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین واقعات ہیں اور سب سے بڑھ کر ظلم یہ ہوا کہ شہداء کے ورثاء کو انصاف سے بھی محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 20 کروڑ عوام مصیبت زدہ ظلم، بربریت، سیاسی و معاشی دہشتگردی کا شکار ہے۔ قوم و ملک پر ظالم و جابر حکمران مسلط ہیں۔ ہماری 35 سالہ جدوجہد امن و سلامتی پر مبنی ہے۔ 17 جون 2014 کو عوامی تحریک کے کارکنان پر ظلم و ستم ڈھائے گئے، بد ترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا 14 لاشیں گرا ئی گئیں اور 100 افراد کے اقدام قتل پر بھی ہم پر امن رہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ہماری جدوجہد ظالموں، وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں کے بنائے گئے ظالمانہ استحصالی کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔ پوری قوم کو اس نظام کے خلاف اٹھنا ہو گا کیونکہ یہ سیاست نہیں عبادت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top