دہلی: منہاج پبلی کیشنز انڈیا کی ورلڈ بک فیئر 2017ء میں شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرانتظام منہاج پبلی کیشنز انڈیا نے دہلی میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بک فیئر 2017ء میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب کو پیش کیا۔ بھارتی شہر نیو دہلی کے پراگتی میدان میں کتب کی نمائش کا عالمی میلہ سے 7 سے 15 جنوری تک جاری رہا۔ یہ بین الاقوامی ایونٹ گزشتہ 44 سال سے بھارت میں منعقد ہو رہا ہے اور اسے ایشیا کے سب سے بڑے بک فیئر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے صدر سید ناد علی کی سربراہی میں منہاج پبلی کیشنز نے عالمی کتب میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگلش، اردو اور عربی کتب کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہزاروں خطابات کی ڈی وی ڈیز بھی اسٹال پر دستیاب تھیں۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے ایونٹ میں وزٹرز کی بڑی تعداد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے اسٹال کا وزٹ کیا اور یہاں سے خریداری بھی کی۔

دریں اثناء مختلف مذاہب کے راہنماوں نے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے بک اسٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیفی خدمات کو سراہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کی اس کاوش کو بہت پسند کیا۔ 44 سال سے بھارت میں منعقد ہونے والے عالمی کتب میلہ میں یہ مسلسل 25 ایڈیشن تھا، جو نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top