ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منائی جائیگی

مرکزی تقریب لاہور میں ہو گی، معروف مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماء شرکت کریں گے
’’بزم منہاج‘‘کے زیراہتمام 13 سے 16 فروری تک ہفتہ تقریبات منایا جائیگا

لاہور (02 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ 19 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملک بھر کی تنظیمات اور دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں موجود اسلامک سنٹرز میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقاریب کا آغاز 19 فروری کو قرآن خوانی اور محفل نعت سے ہو گا۔ ان تقریبات میں کیک کاٹے جائیں گے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔

منہاج یونیورسٹی میں 19 فروری 11 بجے دن کیک کاٹا جائے گا اور سفیر امن سیمینار منعقد کیا جائے گا جبکہ منہاج یونیورسٹی، بزم منہاج کے زیراہتمام 13 فروری سے 16 فروری تک سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن میں پاکستان بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گی۔

ترجمان عوامی تحریک نور اللہ صدیقی کے مطابق منہاج القرآن کے تحت قائم سکولز اور کالجز میں تقریری مقابلے اور دیگر علمی تقریبات منعقد ہونگی۔ عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک کے مختلف اضلاع میں سفیر امن اور قائد انقلاب کے عنوان سے سیمینارز منعقد ہو نگے۔ عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کی نمائش اور تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا۔ منہاج القرآن یوتھ، عوامی تحریک یوتھ ونگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت نوجوان 19 فروری کو خون کا عطیہ دیں گے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان 19 فروری کو مختلف جیلوں میں قیدیوں میں کھانا تقسیم کرینگے۔ تحریک منہاج القرآن 19 اور 20 فروری کی درمیانی رات شب دعا کے عنوان سے محفل منعقد کرے گی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام بھی قائد ڈے کے موقع پر پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے مرکزی تقریب عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی جس میں ملک کے معروف سیاسی رہنماء، مذہبی، سماجی، طلباء، تاجر، وکلاء اور مختلف مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top