ڈاکٹر طاہرالقادری کا بانو قدسیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور (9 فروری 2017) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف افسانہ نگار دانشور بانو قدسیہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز عوامی تحریک کے وفد نے سربراہ عوامی تحریک کی طرف سے بانو قدسیہ کے صاحبزادے اثیر احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ فاتحہ خوانی کی اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں ساجد محمود بھٹی، شہزاد رسول، نوراللہ صدیقی، شیخ آفتاب نے اثیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانو قدسیہ پاکستان کا سرمایہ اور فخر تھیں ان کی تحریریں رہتی دنیا تک علم و دانش کے موتی بکھیرتی رہیں گی۔ بانو قدسیہ جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ رہنماؤں نے دعا کی اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ اثیر احمد نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top