بزم منہاج 13 فروری تا 16 فروری ہفتہ تقریبات کا انعقاد کرے گی

لاہور (11 فروری 2017) منہاج یونیورسٹی لاہور (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) کے زیر اہتمام 13 فروری سے 16 فروری تک ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، منہاج یونیورسٹی لاہور کے طلباء کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج کے زیراہتمام اہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ، فکری اور شعوری ارتقاء کے لیے 13 فروری تا 16 فروری کو سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا، ان تقریبات میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیز اور کالجزکے طلباء شرکت کریں گے، 13 فروری کو مقابلہ حسن قراء ت و عربی تقاریر، 14 فروری کو نعت رسول مقبول ﷺ اور انگلش تقریری مقابلہ، 15 اردو تقریری مقابلہ جبکہ 16 فروری کو ارود مباحثہ اور مقابلہ مضمون نویسی ہوگا، ان تقریبات میں ملک کی اہم علمی، ادبی، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top