حاصل پور: قائد ڈے تقریب میں علامہ لطیف مدنی کی شرکت

تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں برتھ ڈے تقریب 12 فروری 2017ء کو پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔

پروگرام میں منہاج القرآن حاصل پور کے قائدین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ محمد لطیف مدنی نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ دنیا بھر میں پیغام امن و محبت کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن شیخ الاسلام کے ساتھ گہری عقیدت اور وابستگی رکھتا ہے۔ اس لحاظ ڈاکٹر طاہرالقادری دنیا میں منفرد شخصیت ہیں کہ جن کی سالگرہ پوری دنیا میں منائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا مشن معاشرے کے ہر طبقہ کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ دنیا بھر میں ایک رہبر امن اور داعی امن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات میں شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن عالمی افق پر امن کا پیغام بن گئے ہیں۔

تقریب میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر قائدین و کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top