فیصل آباد: قائد ڈے سیمینار ’’علم و عرفان کا پیکر ہے ہمارا قائد‘‘
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر سیمینار ’’علم و عرفان کا پیکر ہے ہمارا قائد‘‘ منعقد ہوا، 17 فروری 2017ء کو القادریہ ڈیرہ رچنا ٹاون نمبر 2 پر منعقدہ تقریب کی صدارت امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول شاہ قادری نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال مہمان خصوصی تھے۔ حاجی محمد ارشد مغل کی زیرسرپرستی سیمینار میں مقامی سیاسی و سماجی راہنماوں، مختلف طبقہ ہائے فکر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب میاں عبدالقادر، ضلعی ناظم تحریک فیصل آباد رانا رابنواز انجم، ضلعی آرگنائزر عوامی تحریک رانا نثار احمد شہزاد، رانا طاہر سلیم ضلعی صدر عوامی تحریک، زین العابدین ایڈووکیٹ ضلعی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ، حاجی محمد فاروق حنفی، عنصر اقبال کموکا، علامہ محمد افضل قادری، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب فیض اللہ کموکا، رائے محمدود الحسن کھرل اور چوہدری خلیل احمد ڈائریکٹر چنار سکول سسٹم معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ بلالی برادران نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ اویس رضا کموکا قادری اور منہاج نعت کونسل نے بھی اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی کی۔
سیمینار میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی و بین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم و امن سے اسلام کے روشن خیال اور متعدل چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ آخر میں تمام شرکاء کو ضیافت بھی دی گئی۔ پروگرام کا اختتام ملکی ترقی و سلامتی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر کے لیے دعا کیساتھ ہوا۔
تبصرہ