اٹلی: کارپی میں قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی میں 19 فروری 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز کارپی کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شر کت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی محمد اویس نے حاصل کی اور اشفاق صاحب، حاجی اعجاز صاحب، محمد عثمان اور سماب ظفر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی علامہ وقار احمد قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی وجہ سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کا نیٹ ورک پوری دنیا میں قائم ہے اور اسلام کا پیغام پوری دنیا میں عام ہو رہا ہے۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی کے لیے بالخصوص اور تمام مسلمانوں کے لیے بالعموم دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top