منہاج القرآن انٹرفیتھ کے زیراہتمام بین المذاہب دعائیہ تقریب کل ہو گی

مسلم، مسیحی، ہندو، سکھ اور بہائی مذہب کے رہنما شرکت کریں گے

لاہور(24 فروری 2017) تحریک منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام بین المذاہب دعائیہ تقریب کل بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہو گی۔ وطن عزیز میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور ملک میں قیام امن کیلئے مختلف مذاہب کے نمائندہ رہنماؤں کی طرف سے بین المذاہب دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں مسلم، مسیحی، ہندو، سکھ اور بہائی مذہب کے رہنما شرکت کریں گے۔ تقریب میں ملک میں افراتفری کے خاتمے اور قیام امن کیلئے امن کی شمعیں روشن کی جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top