خرم نواز گنڈاپور کی عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے نائب صدر سے تعزیت

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے نائب صدر سید سجاد بادشاہ کے والد گرامی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پشاور جا کر تعزیت کی ہے۔ سید سجاد بادشاہ کے والدہ گرامی سید مستان شاہ حق بابا گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھا۔ خرم نواز گنڈاپور پشاور میں سید سجاد بادشاہ اور ان کے بھائی سید عنائت شاہ بادشاہ کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے صدر خالد محمود درانی اور عوامی تحریک پشاور کے صدر جمشید علی شاہ بھی آپ کے ساتھ تھے۔ بعدازاں خرم نواز گنڈا پور نے سید مستان شاہ حق بابا کے مزار پر حاضری دی اور یہاں فاتحہ خوانی بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top