ڈاکٹر طاہرالقادری کا محمد لطیف اوررانا دلشاد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (28 فروری 2017) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے صدر منہاج القرآن پی پی 161 محمد لطیف اور رانا دلشاد پی پی 151 کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، انجینئر ثناء اللہ، اصغر ناز نے مرحومین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top