ٹوبہ ٹیک سنگھ: گوجرہ میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب 28 فروری 2017 کو پرل میرج ہال گوجرہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، پاکستان تحریک انصاف گوجرہ کے رہنما میاں محمد طارق، نیشنل مسلم لیگ کے سربراہ امجد علی وڑائچ، منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کی ناظمہ عائشہ انقلابی سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران گوجرہ کے عہدیداران و کارکنان اور مقامی علمائے کرام نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی سیاسی، تجدیدی اور انقلابی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top