تحریک منہاج القرآن لاہور کا ماہانہ اجلاس، ضلعی عہدیداران کی شرکت

مورخہ: 02 مارچ 2017ء

نااہل اور بے کردار حکمران عوام کے مقدر سے کھیل رہے ہیں: حافظ غلام فرید
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺکی محفل ہفتہ کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی

لاہور (2 مارچ 2017) تحریک منہاج القرآن لاہور کا ماہانہ اجلاس امیر لاہور حافظ غلام فرید کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی محفل 4 مارچ (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہو گی، تقریب میں علماء، مشائخ، نامور قراء، نعت خواں اور منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی وضلعی رہنما شرکت کریں گے، منہاج القرآن لاہور کے وابستگان اور ہزاروں مردو خواتین اس بابرکت تقریب میں شرکت کر کے حضور اکرم ﷺ سے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کریں گے، اجلا س میں محفل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، ماہانہ اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، حنیف قادری، رمضان ایوبی، ثناء اللہ خان، اصغر ساجد، زارا ملک، کلثوم قمر، حاجی اختر، ڈاکٹر اقبال نور، سرور اقبال، حاجی عبد الخالق و دیگر شریک تھے، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا کہ لاہور کے عہدیداران مزید متحرک ہو جائیں اور منہاج القرآن کی ممبرشب مہم میں تیزی لائیں، یونین کونسل سے لے کر پی پی سطح تک ممبر شپ مہم اور عوامی رابطہ مہم فوری شروع کی جائے، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا وژن لاہور کے ہر گھر تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ نااہل اور بے کردار حکمران عوام کے مقدر سے کھیل رہے ہیں، عوام اپنی بے بسی کا تماشا دیکھ رہے ہیں، نام نہاد مفکرین اور دانشور مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، قومی سطح پر انفرادی اور اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے قوم کو اجتماعی توبہ کرنا ہوگی، اللہ تعالی اور حضور اکرم ﷺ سے کامل تعلق استوار کر کے ظالم حکمرانوں سمیت ہر قسم کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مادیت کے غلبہ نے ہم سے ہمارے عظیم مذہب کی اقدار چھین لی ہیں، اگر ہم سکون اور خوشحالی چاہتے ہیں تو ہمیں روحانیت کی طرف لوٹنا ہوگا، تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد اور پیغام یہی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں، مصلے سے دوستی لگا کر اللہ تعالی سے معافی مانگیں، اجتماعی دعا کریں یہی اللہ تعالی کو راضی کرنیکا بہترین طریقہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top