واہگہ ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کا آغاز

مورخہ: 02 مارچ 2017ء

مرکزی نظامتِ تربیت، تحریک منہاج القرآن کے تحت، منہاج القرآن لاہور تنظیم کے زیرِانتظام واہگہ ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس میں 70 سے زائد مرد و خواتین شریک ہیں، اسی طرح واہگہ ٹاؤن کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے 10 علماء کرام بھی شریک ہیں۔ کلاس میں عرفان القرآن کے جملہ مشتملات، تجوید و قرات، عربی گرائمر، ترجمہ، تفسیر و اصولِ تفسیر، احادیث مبارکہ اور مسنون دعاؤں کی تدریس کروائی جاتی ہے۔ کلاس میں تدریس کے فرائض مرکزی نائب ناظمِ تربیت محمد منہاج الدین قادری سرانجام دے رہے ہیں۔ کلاس الحمد للہ نہایت کامیابی سے جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top