امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کی صاحبزادہ میاں عبدالمالک سے ملاقات‎

مخدوم ندیم احمد ہاشمی امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد نے صاحبزادہ میاں عبدالمالک فرزند حضرت پیر عبدالخالق سجاد نشین درگاہ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف سے ملاقات کی، ان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’عرفان القرآن‘ تحفہ میں پیش کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ میاں عبدالمالک نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تاحیات رفاقت حاصل کی۔ وفد میں ڈویژنل ناظم سکھر محمد اسحاق سمیجو، سکھر ایگزیکٹو کونسل کے اراکین محمد امین کلوڑ اور محمد اسماعیل سمیجو بھی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top