سکھر: شیخ الاسلام کی 66 ویں سالگرہ پر تحریک منہاج القرآن کا سفیر امن سیمینار

تحریک منہاج القرآن سٹی و تحصیل سکھر کے زیر اہتمام 28 فروری 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر سفیر امن سیمینار کا اہتمام دلشاد ہوٹل سکھر کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک اُترسندھ کے امیر مخدوم سید ندیم احمد ہاشمی نے کی۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن کے کوآرڈینیٹر محمد اسحاق سمیجو، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر غلام رسول جونیجو، صدر ضلع سکھر پیرزادہ میر محمد قادری، سینئر صحافی غیاث الدین، محمد امین کلوڑ، تحریک منہاج القرآن خیرپور کے سرپرستِ اعلیٰ علامہ عبدالحفیظ قادری الازہری، سلیم سہتو سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان شریک تھے۔ سیمینار کے شرکاء نے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور ان کی ملی و قومی خدمات کو سرہا۔ سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ کی رونمائی بھی کی گئی۔ سمینار کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top