ایران کے اسلامک کلچر ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل آغا حامد کی ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات
دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کادورہ
ڈاکٹر طاہرالقادری کی تجدیدی اور علمی خدمات سے انسانیت فیض یاب ہورہی ہے : ڈاکٹر آغا حامد ملکوتی
لاہور (13 مارچ 2017) مشہد ایران سے اسلامی جمہوریہ ایران اسلامک کلچر ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل آغا حامد ملکوتی نے اپنے لاہور کے دورے کے موقع پر منہاج یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا بھی موجود تھے۔
ملاقات میں منہاج یونیورسٹی اور مشہد ایران کی یونیورسٹی کے مابین باہمی روابط کے فروغ اور اسلامی کلچر، ثقافت و فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے خاص طور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آغا حامد ملکوتی نے منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کو دیکھتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان علمی و تحقیقی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جامعہ حکمت عملی وضع ہونا ضروری ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے تحقیقی اور تعلیمی دورہ جات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے۔
ملاقات میں ڈاکٹر حسین محی الدین نے آغا حامد ملکوتی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور قرآن کریم کا اردو ترجہ (عرفان القرآن) کا تحفہ دیا۔ آغا حامد ملکوتی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تجدیدی اور علمی خدمات سے انسانیت فیض یاب ہورہی ہے اور پوری دنیا کے لوگ فلاح پارہے ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین نے آغا حامد ملکوتی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور امن کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ آغا حامد ملکوتی نے ڈاکٹر حسین محی الدین کو بتایا کہ عالمی برادری میں دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا مؤقف بڑی توجہ سے سنا جاتا ہے اور اعتدال پسند لوگ اسے انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تبصرہ