منہاج القرآن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب کل ہو گی، تیاریاں مکمل

مورخہ: 18 مارچ 2017ء

غریب گھرانوں کی21 مسلم اور 2 غیر مسلم بیٹیاں نئی زندگی کا آغاز کریں گی
ڈاکٹر حسین محی الدین، شیخ رشید، حامد رضا، منظور وٹو، راجہ ناصر عباس، فردوس عاشق اعوان، جی ایم ملک سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی

لاہور (18 مارچ 2017) شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں کل پیا گھر سدھار جائیں گی۔ منہاج ویلفیئر کے زیراہتمام 23 شادیوں کی پر وقار اجتماعی تقریب کل منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں 11 بجے دن منعقد ہو گی۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں 21 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ مسلم جوڑوں کے نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز پڑھائیں گے جبکہ مسیحی جوڑوں کے نکاح کی رسومات کی ادائیگی کیلئے انکے مذہبی رہنماء موجود ہونگے۔ ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جائے گا۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے۔ فی دلہن 2 لاکھ مالیت کا سامان گفٹ کیا جائیگا۔ ایک جوڑے کے ساتھ 60 باراتیوں کے کھانے کا اہتمام ہو گا۔ مجموعی طور پر 1800 سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے قائدین آنے والی باراتوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر فوجی بینڈ باجوں کے ساتھ استقبال کریں گے۔

تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سربراہ وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو، جی ایم ملک، منہاج القرآن ہالینڈ کے رہنما ڈاکٹر عابد عزیز، صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پی ٹی آئی سے ڈاکٹر زرقا، روبینہ سرور، آل پاکستان مسلم لیگ سے فرخ چیمہ، شوکت چودھری، عامر بلوچ، معروف سنیئر اداکار فردوس جمال، کامیڈین افتخار ٹھاکر، امانت چن سمیت دیگر ممتاز شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

دریں اثناء قائم مقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جی ایم ملک نے اجتماعی شادیوں کی تقریب کیلئے تیار کئے جانیوالے پنڈال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور اب تک ہونیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کو مزید ضروری ہدایات دیں۔

Lahore: Mass marriage ceremony to be held under Minhaj Welfare Foundation on March 19

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top