عوامی تحریک کے رہنماؤں کا میاں منظور احمد وٹو سے انکے سسر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مورخہ: 24 مارچ 2017ء

لاہور (24 مارچ 2017) تحریک منہاج القرآن کے قائم مقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے منظور احمد وٹو کو ان کے سسر کے انتقال پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی خرم وٹو بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے سسر کے درجات کی بلندی، مغفرت اور غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top