سربراہ عوامی تحریک ہسپتال سے گھر منتقل، انکی صحت پہلے سے بہتر ہے: ترجمان عوامی تحریک

مورخہ: 29 مارچ 2017ء

سابق وزیراعلیٰ میاں منظور احمد وٹو نے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی، مزید ٹیسٹ ہونگے

لاہور (29 مارچ 2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے، انکے مزید ٹیسٹ ہونگے اور علاج جاری رہے گا۔ سربراہ عوامی تحریک کو انتڑیوں میں بلاکیج پر ٹورنٹو میں مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ مرض کے روٹ کاز تک پہنچنے کیلئے مزید ٹیسٹ ہونگے۔ ترجمان نے بتایا کہ سنیئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو نے سربراہ عوامی تحریک کو ٹیلی فون کیا اور انکی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خیریت دریافت کرنے پر میاں منظور احمد وٹو کا شکریہ ادا کیا اور ان کے سسر کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ ڈاکٹرز نے سربراہ عوامی تحریک کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top