’’کھیل برائے امن‘‘ منہاج یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹول 3 اپریل سے شروع ہو گا

پاکستان کا سپورٹس کا بین الاقوامی تشخص بحال کرینگے: ڈاکٹر حسین محی الدین
مقابلوں میں فٹ بال، کراٹے، والی بال، بیس بال، بیڈ منٹن شامل ہیں

لاہور (یکم اپریل 2017) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام 3 اپریل سے 7 اپریل تک 5 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سپورٹس فیسٹول ’’ کھیل برائے امن‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کرکٹ، ہاکی، فٹبال، ٹیبل ٹینس، کراٹے، والی بال، بیس بال، لان ٹینس، بیڈ منٹن، ڈسک تھرواور دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ مختلف کھیلوں کے انعقاد کیلئے منہاج یونیورسٹی میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 3 اپریل سے شروع ہونیوالی کھیلوں کی ان تقریبات میں مختلف کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز، اہم شخصیات بطور مہمان شریک ہوں گی۔ وائس چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ با صلاحیت نوجوانوں کو جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے۔

دریں اثناء منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز سپورٹس اقبال مرتضیٰ نے تیاریوں کے ضمن میں منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ سپورٹس فیسٹول کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس موقع پر فہد سرور، چودھری منیر حسین، رانا تنویر حسین، محمد سلیم، کرنل (ر) مبشر، عمارہ مقصود، ام حبیبہ و دیگر موجود تھے۔ اقبال مرتضیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔ کھیلیں انسان میں امن، برداشت اور دوستی کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top