سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین کا بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 31 مارچ 2017ء

چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 31 مارچ 2017 کو بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں منہاج یورپین کونسل زون 2 کے صدر چوہدری اقبال وڑائچ، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، محمد نعیم چوہدری، طاہرعباس گورائیہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران و کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی کے افراد موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں مسلمانان سپین کو مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے پرامن بقائے باہمی اور فروغِ اسلام کی تلقین کی۔ انہوں نے اجتماع کے شرکاء پر اسوۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے امن و سلامتی کا باعث بننے پر زور دیا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی اور درود و سلام کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ منہاج القرآن بادالونا (سپین) کے عہدیداران و کارکنان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی، منہاج القرآن بادالونا کے صدر چوہدری انصر اقبال اور منہاج یوتھ لیگ بادالونا کے صدر اسد اقبال قادری نے مقامی کارکنان کا تعارف کروایا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن بادالونا کی تنظیمی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top