ڈاکٹر طاہرالقادری کا شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
میرے دیرینہ رفیق اور علم وادب کی ایک عبقری شخصیت شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام آج ہم سے ہمیشہ کےلیےجدا ہوگئے
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) April 16, 2017
انا للہ وانا الیہ راجعون
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے شیخ الحدیث، محقق، مذہبی سکالر علامہ محمد معراج الاسلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم علمی شخصیت سے محروم ہو گیا، مرحوم نے قرآن و سنت کے علوم کی ترویج و اشاعت اور درس وتدریس کیلئے اپنی زندگی کو وقف کر رکھا تھا اور ان سے کسب فیض کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ علامہ معراج الاسلام تحریک منہاج القرآن کا قابل فخراثاثہ تھے۔ انہوں نے وفات پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکے پسماندگان اور ان سے محبت کرنیوالوں کو صبر جمیل عطا کرے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، احمد نواز انجم اور جی ایم ملک نے علامہ معراج الاسلام کے انتقال پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شیخ الحدیث علامہ محمد معراج السلام عظیم استاد، محقق، محدث اور درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔ان کی دینی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) April 16, 2017
تبصرہ