جون 2017 تک پورے لاہور میں تنظیم سازی مکمل کر لی جائے : حافظ غلام فرید

لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے حکومتی ملازمین کا واویلا عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا
ڈاکٹر طاہرالقادری جب بھی آواز دیں گے پوری قوم ملک بچانے کیلئے انکے ساتھ ہوگی، امیر لاہور
ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کیلئے ہے، پی پی 145 واہگہ ٹاؤن میں ورکرز کنونشن سے خطاب

Hafiz Ghulam Farid Minhaj-ul-Quran Lahoreلاہور (17 اپریل 2017) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ جون2017 تک پورے لاہور میں یونین کونسل سے لے کر پی پی سطح تک تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی۔ لاہور تنظیم کے عہدیداران اور کارکنان عوامی رابطہ مہم مزید تیز کر دیں، کارکن ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام لے کر ہر دروازے پر دستک دیں۔ یونین کونسل سے نیچے وارڈ کی سطح تک تنظیمات کو منظم کریں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد جب بھی آواز دیں گے پوری قوم لبیک کہتے ہوئے ملک بچانے کیلئے انکے ساتھ ہوگی۔ ٹھنڈے اور آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر حکمرانی کرنے والوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ عدالتوں میں ہے، انصاف کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ شہدائے انقلاب ہمارا فخر ہیں، قاتلوں سے قصاص لیا جائے گا۔ گرم لو اور حبس میں زندگی کے دن گزارنے والے عوام کوکرپٹ حکمرانوں اور فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی۔ آنے والی نسلوں کو غلامی سے بچانے کیلئے مصطفوی انقلاب واحد راستہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کی مقبولیت کا گراف روز بروز بلند ہوتا جا رہا ہے۔ وہ پی پی 145 واہگہ ٹاؤن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، شہباز حسین بھٹی، حاجی عبد الخالق، اسلم پرویز قادری، میاں عامر محمود، طارق الطاف، شفاقت مغل، مبین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کی اصلیت جان چکے ہیں، اس لئے حکومتی ملازمین کا واویلا انکی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ظلم اور کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں وہ پاکستان اور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری قیام امن اور ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ ملک نا اہل لیڈروں کے ہاتھ آ گیا ہے جس کی وجہ سے 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکا۔ پاکستان کو اہل اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایسے لیڈر ہیں جو ملک کو استحکام اور خوشحایل کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد ترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں با ربار اضافہ کر کے اسے آسمانوں پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top