سرائے عالمگیر: منہاج القرآن ڈنمارک کے سابق صدر حافظ سجاد احمد کے والد کی رسم چہلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابق صدر حافظ سجاد احمد کے والد گرامی کی رسم چہلم کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل منعقد کی گئی، یہ محفل مورخہ 23 اپریل 2017 کو جامع مسجد سرائے عالمگیر میں ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد فیضان نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت افضان قادری، علی رضا سجاد اور خصوصی نعت سید زبیب مسعود شاہ نے حاصل کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر مرکز سے وفد نے محفل میں شرکت کی جس میں منہاج القرآن کے رہنما راجہ ندیم، وسیم افضل قادری اور قاضی مدثر شامل تھے۔ پروگرام میں علاقہ کی نامور شخصیات کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد تعداد شریک ہوئی۔ آخر میں مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top