جنوبی افریقہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی علماء و مشائخ کے وفود سے ملاقاتیں

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی و دعوتی دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 27 اپریل 2017 کو ڈربن میں علماء و مشائخ کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ملاقات کرنے والوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عالمگیر فکری و تجدیدی خدمات سے متعارف کروایا۔ ملاقات کرنے والے علماء و مشائخ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کی فکر کی ترویج و اشاعت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top