ساؤتھ افریقہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام محفل شب برات کا انعقاد

مورخہ: 11 مئی 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد رضا میں شب برات کے حوالے سے محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد ریاض نقشبندی اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت عبدالکریم، ذاکر رفیق، طاہر چودھری اور ظاہر چودھری نے حاصل کی۔ امیر تحریک علامہ محمد رفیق علی شاہ نے نعت اور شب برات کے موضوع پر خطاب کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل KwaZulu-Natal کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے مفصل خطاب کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آرا تصانیف ترجمہ عرفان القران، میلاد النبی ﷺ پر انگلش میں لکھی گئی کتاب اور پاکستانی اردو سپیکنگ احباب کےلیے نورالابصار اور تذکرے صحبتیں کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے سامعین کو کہا کہ ان کتب کے علاوہ مزید سیکڑوں اردو، انگلش اور عربی کتب اور سی ڈی اور ڈی وی ڈی کا سٹال آپ کے لیے لگایا گیا ہے، انہیں اپنی گھریلو لائبریری کی زینت بنائیں اور ان کا مطالعہ کریں۔

آخر میں علامہ محمد ایوب طفیل قادری (صدر منہا ج القرآن ڈربن) نے آقائے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں درودوسلام پیش کیا اور قاری ریاض نے خصوصی دعا کروائی، جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

محفل میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، محمد افضل چودھری، منیر احمد، محمد امین کو نسلر اور ڈربن و پریلیم اور قیکس سے کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ منہاج القرآن کیپ ٹاون اور جہانسبرگ فری سٹیٹ اور دیگر تنظیمات کے تحت شب ِبرات کے حوالے سے پروگرامز منعقد کیے گئے جس میں قرات، نعت، تقاریر، ذکر اور صلوۃ وتسبیح پڑھی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top